سیاحتی مقامات پر اوور چارجنگ کصی صورت برداشت نہیں کروں گا:حمزہ شہباز

  سیاحتی مقامات پر اوور چارجنگ کصی صورت برداشت نہیں کروں گا:حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور (آئی ا ین پی)  وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سیاحتی مقامات پر شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ حمزہ شہبازنے صوبائی انتظامیہ کوقطر سے ہدایات جا ری کی ہے کہ مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، انتظامیہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ مجھے کسی شہر سے اس ضمن میں شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں کی ہدایت جاری کی کہ سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ آٹ آف باکس اقدامات اٹھائے، مری، دیگر تاریخی و تفریحی مقامات اور شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔
حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -