جھنگ،دیوار جھونپڑی پر گرنے سے تین خانہ بدوش جاں بحق، ایک زخمی

  جھنگ،دیوار جھونپڑی پر گرنے سے تین خانہ بدوش جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        جھنگ(بیورورپورٹ )تھانہ سٹی کے علاقہ میں دیوار گرنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز جھنگ سرگودھا روڈنزد بائی پاس کے قریب خانہ بدوش فیملی کی جھونپڑی سے ملحقہ پلاٹ میں مٹی کی بھرائی جاری تھی کہ اچانک دیوار مٹی کا وزن برداشت نہ کرتے ہوئے منہدم ہوکر ان کی جھونپڑی کے اوپر آن گری جس کے نتیجہ میں تین افراد شان،مٹھو اور ملنگ موقع پر ہر جاں بحق ہوگئے جبکہ صائمہ نامی خاتون کو زخمی حالت میں 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جھنگ پہنچایا  واقعہ کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ دلاور حسین چدھڑ سمیت انچارج تھانہ سٹی پولیس جھنگ شہر بھی موقع پر پہنچ گئے اس افسوس ناک سانحہ پر لوگوں نے نہایت دکھ اور رنج الم کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ سے متاثرہ غریب خاندان کی مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
خانہ بدوش جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -