کراچی، ساحل سمندر پر پکنک منانے والے 3 گھر اجاڑ گئے 

کراچی، ساحل سمندر پر پکنک منانے والے 3 گھر اجاڑ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)عید پر ساحل سمندر پر پکنک منانے کے شوق نے 3 ہنستے بستے گھر اجاڑ  دیے۔ پپری کے علاقے سے ساحل سمندر پر دوستوں کیساتھ عید منانے کیلئے آنیوالے 2  کزن پانی میں ڈوب گئے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق پپری سے آئے، ایک نوجوان سونو کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے۔سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی دی گئی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔
کراچی ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -