عید پر صفائی کے دعوے ہوا، 40فیصد علاقے نظرانداز، کوڑے کے ڈھیر برقرار 

عید پر صفائی کے دعوے ہوا، 40فیصد علاقے نظرانداز، کوڑے کے ڈھیر برقرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(سپیشل رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جانب سے شہر کی مثالی صفائی کا دعوی،عملی طور پر شہر کے 60فیصد علاقوں کی صفائی 40فیصد علاقے نظر انداز کردیئے گئے۔اس ضمن  میں ملتا ن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دران شہر کی مثالی صفائی کا دعوی کیا گیا ہے۔لیکن عملی طور پر 40فیصد علاقے ہمیشہ کی طرح نظر انداز رہے جس پر متاثرہ حلقوں نے کمپنی کے صفائی آپریشن کو غیر(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم دوسری جانب کمپنی کے شعبہ پبلک ریلشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن جاری رہا۔ صفائی ستھرائی، لائم لائننگ اور پانی کے چھڑکاو کے ذریعے شہر اولیا کی شاہراہیں اور چوک و چوراہے سجائے گئے اور نماز عید کی ادائیگی سے قبل شہر کی عیدگاہوں اور مساجد اور انہیں جانیوالے راستوں کو بھی واٹر سپرنکلنگ اور لائم لائننگ بھی کی گئی۔ صفائی آپریشن کا آغاز عید کی رات صبح تین بجے کیا گیا۔منیجر آپریشنز، ڈپٹی منیجرز اور سیکٹر افسران کی طرف سے صفائی آپریشن کی بھرپور مانیٹرنگ کی گئی۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے  صبح چار بجے شہر کا دورہ کیا اور گلگشت، گھنٹہ گھر،شاہ رکن عالم کالونی، نیو ملتان،ممتاز آباد،ولایت آباد،ڈبل پھاٹک، ڈیرہ اڈا کا وزٹ کیا اور  بہترین صفائی انتظامات پر ورکرز کو شاباش دی۔سی ای او نے بتایا کہ یوم عید کے موقع پر2000 ورکرز اور200 گاڑیوں کو فیلڈ میں اتارا گیا اور آپریشنل سٹاف کو900 مساجد کے اطراف کی سڑکوں کی صفائی کا ٹارگٹ دیا گیا۔اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں اور معروف چوکوں کو بھی خوبصورت بنایا گیا۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے  عید کے دوسرے روز بھی مکمل رفتار کے ساتھ صفائی آپریشن جاری رکھا اور  کمپنی کی پوری  آپریشنل فورس صفائی میں مصروف رہی۔سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے عید کے دوسرے روز صفائی پلان بارے بتایا کہ  ورکرز کو گلیوں محلوں میں زیرو ویسٹ کا ٹارگٹ دیا گیا اور اندرون شہر اور یونین کونسلوں کی گلیوں محلوں میں صفائی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر کے علاقوں میں اوپن ڈرین کی بھی صفائی کی گئی تاکہ گرمی کے موسم کے پیش نظر زیادہ پانی کے استعمال سے ڈرین کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ عید کے دوران ڈیوٹی دینے پر 5مئی جمعرات کو ورکرز کو متبادل کے طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔