عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان صادق 

 عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان صادق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع  نگار)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق، آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض اور سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال، ایس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
ایس پی انویسٹیگیشن ملتان فراز احمد، ایس ایس پی آر آئی بی را نعیم شاہد، ایس پی رانا محمد اشرف، ایس پی اسپیشل برانچ جاوید احمد خان، ایس پی گلگشت ڈویژن حسن جہانگیر اور دیگر پولیس افسران نے بھی جامعہ مسجد پولیس لائنز ملتان میں ادا کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے خصوصی دعا کی گئی ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب،آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان عید نماز کے بعد پولیس افسران و ملازمین سے عید ملے اور ان کو عید کی مبارکباد دی۔ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب،آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔انہوں نے عید کے دوران ڈیوٹی پر کھڑے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے جوان اس موقع پر اپنے گھر والوں سے دور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔جس کے بعد پولیس لائنز ملتان میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے تمام پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا   آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض اور سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر عید کے اس پر مسرت موقع پر شہدا کی فیمیلیز کے گھر گئے عید کی مبارکباد دی.انہوں نے شہدا پولیس کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی.انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا.اس موقع پر آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے کہا کہ شہدا کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں خوشی اور غمی کے ہر موقع پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں.ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھیں۔