کوٹ ادو بچاؤ ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، نعرے بازی

کوٹ ادو بچاؤ ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت، نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوٹ ادو، (تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو عوامی اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کی قیادت میں کالی پل تاکلمہ چوک تک”کوٹ ادو بچاؤ“ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،ریلی  میں شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر عمران خان اور (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کے حق میں نعرے درج تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہاعمران خان نے دنیا میں پہلی دفعہ ناموس رسالت کا کیس لڑا، دنیا میں اسلامی فوبیا پر بات کی اورعمران خان ہی پاکستان کا وہ پہلا لیڈر ہے جس نے دنیا میں کشمیر واضح موقف بتایا،ماضی گواہ ہے جب بھی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر برا وقت آیا ہم اس کے ساتھ کھڑے تھے اب پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو ہماری ضرورت ہے عوامی تحریک کے نوجوان آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کوٹ ادو کے نوجونوں شہریوں عوام کا یہ ری ایکشن صرف اس امپورٹ حکومت کے خلاف ہے جو امریکہ کی سازش سے پاکستانی عوام  پر مسلط کی گئی ہے،ہم پاکستانی کوٹ ادو عوامی فورم سے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں یہ ایمپورٹ حکومت جلد سے جلد مستعفی ہو،ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن میں سے ہیں،جب ان چوروں،لٹیروں، جاگیرداروں غداروں کو ٹکٹ دیے گئے ہمنے پارٹی سے اختلاف کرتیہوییاپنی ناراضگی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ لینے والے مقامی ایم پی اے نے اپنیپونے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کی انتہا کر دی جو کہ تحریک انصاف کے نظریے کے خلاف تھی،پاکستان تحریک انصاف انصاف کی بنیاد پر آئی تھی، تحریک انصاف چاہتی تھی کہ اداروں میں انصاف ہو، تھانہ کلچر ختم ہو،پٹواری کلچر ختم ہو، رشوت ختم ہو مگر ایم پی اے نے تھانہ کلچر، تھانوں سے منتھلی،پٹواریوں سے منتھلی میونسپل کمیٹی سے منتھلی لی،آج ثابت ہوچکا ہے کہ یم پی اے کرپٹ اور لوٹاہے،ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا ان کا سیاست میں آنے مقصد صرف یہاں کے جاگیرداروں، مفاد پرستوں،چوروں اورکرپٹ لوگوں کو بھگانا ہے اور عام آدمی کو اور عام عوام کو حق دلوانا ہے،انہوں نے کہا کہ ان ماضی گواہ ہے کہ کوٹ ادو کی دھرتی کے لئے یونیورسٹی کی واز پہلی مرتبہ ہم نے بلند کی اور آگے انشا اللہ وعدہ کرتے ہیں اللہ تعالی کی مدداور آپ لوگوں کی محبت سے اللہ پاک نے موقع دیاتو کوٹ ادو کی ہر یونین کونسل میں کالج اورڈسپنسری انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی سہولیات اور صحت اور تعلیم پر ریکارڈکام کرائیں۔
نعرے بازی