عید:فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،15بیکریوں کو جرمانے

عید:فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن،15بیکریوں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)عید کے تینوں روز ڈویژن بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک رہیں۔ میٹھی عید پر سستے داموں غیر معیاری مٹھائیاں تیار کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی گئی۔ ملتان، جہانیاں، کبیروالا، بوریوالا، لودھراں اور میاں چنوں میں  متعدد سویٹس اینڈ بیکرز شاپس کو چیک کیا گیا۔ ملتان میں مٹھاء میں کھلے رنگ، ایکسپائرڈ فلیورز اور میٹھے سوڈے کی ملاوٹ پر 15 بیکریوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ پروڈکشن ایریا میں حشرات، گندا پانی جمع ہونے، فرش پر خوراک کی سٹوریج پر جہانیاں میں 5 بیکریز کو جرمانے کردیے گئے۔ وہاڑی اور بوریوالا میں 10  بیکریز کو (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
زائدالمعیاد اجزا کے استعمال، صاف پانی استعمال نہ کرنے پر جرمانے کردیے گئے۔ لودھراں میں گندے فریزر میں خام مال کی سٹوریج، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر 4 سویٹ شاپ کو 44 ہزار کے جرمانے کردیے۔ گندگی والی جگہ پر پروڈکشن کرنے، حشرات کی بھرمار، فرش پر آلودہ پانی جمع ہونے پر بیکریوں کو جرمانے کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مٹھائیوں میں زائدالمعیاد رنگ، ایکسپائرڈ فلیورز، امونیم اور میٹھے سوڈا موقع پر تلف کردیا گیا۔
تیز