مختلف شہروں میں موسم تبدیل،آندھی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں 

مختلف شہروں میں موسم تبدیل،آندھی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور،ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹ مٹھن کی دیوار شدید آندھی میں گر گئی بتایا گیا ہے کہ کالج کی دیوار کیساتھ کئی سالوں سے سیوریج کا پانی جمع تھا اور تالاب بنا ہوا تھا اور دیوار بوسیدہ ہو چکی تھی اس بارے  بار بار حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر متعلقہ محکموں کی طرف سے مسلسل غفلت اور لاپرواہی دکھائی گئی اور  اسکا نوٹس نہ لیا گیا جس کا نتیجہ گزشتہ روز آندھی کے باعث گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی دیوار گر نے سے سامنے آیا تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا کالج کی طالبات اس صورتحال سے بہت پریشان ہیں اور ان کو پردے کا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
مسلۂ درپیش ہے والدین نے مزکورہ دیوار فوری تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہیعید الفطر ایام کے دوران ٹھٹھہ صادق آباد پل 14 پل 32 پل پنجو جہانیاں نواح کے علاقوں میں گھنے بادلوں کے ساتھ  ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم  ٹھنڈا اور خوش گوار ہوگیا، موسم اچھا ہونے کے باعث شہریوں نے مختلف شہروں کے تفریحی مقامات کا رخ بھی کیا۔