سچ سے ہی تبدیلی آئے گی اورنگزیب کھچی، جہانزیب کھچی

    سچ سے ہی تبدیلی آئے گی اورنگزیب کھچی، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی محمد اورنگ زیب خان کھچی اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے نے کہا ہے کہ سردار انبیا کے بعد اہلبیت عظام علیہ السلام .صحابہ رضوان اللہ اجمعین  اور ا و لیائے کرام ؒ نے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
اسلام کی اشاعت کا بیڑ ہ اٹھایا اور  شرق تا غرب اور شمال تا جنوب اس کی اشاعت کو ممکن بنایا اسلام کو آنچ آئی تو امام عالی مقام حضرت حسین ؓنے اس کو ابدی حیات عطا کی۔ سید عبدالقادر غوث الا عظم سادات و اہلبیت کی اولاد سے ولی گذرے ہیں جن کا فیض عراق سے بر صغیر تک پہنچا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے شہر بغداد میں زیارت روضہ سید عبدالقادر  جیلانی کے بعد  ٹیلی فونک گفتگو میں میلسی کے  ورکرز سے کیا انہوں نے کہا کہ شیخ  عبدالقادر جیلانی  اشاعت اسلام  کے ساتھ ماں کے حکم پر  بچپن کے سچ  سے ڈاکو کو مسلمان  کرنے کے حوالے سے سبق آموز دینی شہرت رکھتے ہیں جو نمونہ عمل ہے۔اس لیے سچے  ورکرز ہر دور کی طرح آج بھی سچ پر چل کر " آزادی مشن" کا چراغ ہیں اس سچ سے ہی تبدیلی آئے گی۔طاغوتی طاقتیں ایسٹ انڈیا کمپنی سے لے کر آج  غیر ملکی مداخلت کے ذریعے پاکستان کے وسائل اور استحکام کی دشمنی پر اتر آئے ہیں جس کی نیشنل سیکیوریٹی کونسل  نے تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تاریخ پاکستان کا سچ یہی ہے کہ ہر پاکستانی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی ادارے کی طرف سے مداخلت کے سچ پر سوچے کمپنی بھی تجارت کرنے آئی اور پھر اس نے جاہ و جلال  کو کٹھ پتلی بنا لیا۔آج ہمارا جاہ و جلال خود مختار اور آزاد حیثیت ہے اس سچ کو ناسچ بنانے والے ملک  سے مخلص نہیں ہمیں اس کے جاہ و جلال کو بچانا ہے اور امپورٹڈ  حکومت سے قومی انتخابات کے  مطالبے کے ذریعے ملک کو بچانا ہیاس موقع  پر پی ٹی آئی کے رہنما محمد عالم گیر کھچی۔علی رضا خان کھچی۔  اقبال خان کھچی۔ جاوید خان جوئیہ۔زبیر خان جوئیہ۔ ملک کاشف۔چوہدری کاشف۔اور دیگر کارکن موجود تھے۔ قبل ازیں اراکین اسمبلی  ترکی  زیارات کے لیے گئے اور  استنبول  میں سلطنت عثمانیہ کے عہد کی شہکار نیلی مسجد کا وزٹ کیا یاد رہے کہ نیلی مسجد 1609 اور 1616 کے درمیان تعمیر ہوئی۔معمار مہمت آغا نے سلطان احمد اول کے حکم پر سلطنت عثمانیہ کی شاہی نشا ن اسلامیہ کے لیے اسے صوفیہ مسجد کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیے جس کے 6 مینار انتہاء ناقابل یقین حد تک دلکش ہیں جبکہ اندرونی سجاوٹ اور اندرونی روشنی کی بنا پر اس کا  مساجد عالم میں منفرد مقام ہے۔مسجد کے اندرونی حصے پر حاوی ہونے والے نیلے رنگ نے اس کو نیلی مسجد کا نام بھی دیا ہے کھچی برادران مزید زیارات کے بعد وطن واپس پہنچیں گے ۔
جہانزیب کھچی