میپکو ٹیم کا آپریشن،عید کے دوسرے روز ٹیوب ویل صارف بجلی چوری کرتا پکڑا گیا

میپکو ٹیم کا آپریشن،عید کے دوسرے روز ٹیوب ویل صارف بجلی چوری کرتا پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( نیوز  رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)مخدوم رشید سب ڈویژن کی ٹیم نے عیدالفطر کے دوسرے ر وز بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں ایک ٹیوب ویل صارف کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان علی چوہان کی سربراہی میں ایس ڈی او مخدوم رشید سب ڈویژن محمد نعمان ملک کی  سربراہی میں سرویلنس ٹیم کے ارکان محمد ارشاد، محمد ریاض اور محمد زاہد نے چاہ حاطے والا میں میٹراکانٹ نمبر 29-15127-2087203بنام محمد اسلم زیر استعمال محمد اعجاز چیک کیاتو وہاں زرعی ٹیوب ویل صارف محمد اعجاز نے ٹرانسفارمر سے ڈائریکٹ پی وی سی لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پایاگیا اور میٹر موقع پر بند تھا۔ ٹیم نے میٹراور تاریں اتارکر قبضہ میں لے لیں اور بجلی چور کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی۔ بجلی کی سپلائی منقطع کرکے بھاری جرمانہ عائد کیاجارہاہے