حکومت تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے، سلیمان صدیقی

حکومت تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے، سلیمان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( نیوز  رپورٹر  )   مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت وقت تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کرے عمرہ کی سعادت کی ادائیگی کے موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کیں ان خیالات(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 کا اظہار انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والے تاجر رہنماں شیخ جاوید اختر، جاوید اختر خان، سیدجعفر علی شاہ،خالد محمود قریشی،مرزا نعیم بیگ،کفایت حسین صدیقی،احمد فراز صدیقی،شیخ محمد شفیق ودیگر سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر تاجر رہنماں نے خواجہ سلیمان صدیقی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں جنہوں نے عید بھی مشکل ترین حالات میں گزاری ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تاجر برادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیں اور انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا۔
تاجر