ملتان جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، اختر ملک

ملتان جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، اختر ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان ( نیوز  رپورٹر  ) سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف ڈاکٹر اختر ملک نے حلقہ پی پی 219 سے عید ملن کے موقع پر آئے ہوئے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 مئی کو فاطمہ جناح ٹاؤن ملتان میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
خان خطاب کریں گے اور یہ جلسہ امپوٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کرپشن زدہ امپوٹڈ حکومت نے حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے نام ای سی ایل سے نکلوائے۔اپورٹیڈ حکومت پر عدلیہ اور نیب میں اربوں روپے کی کرپشن پر کیس درج ہیں اور یہ اپورٹیڈ حکومت ان کیسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔اپورٹیڈ حکومت نے امریکی غلامی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو رات گئے سازش کے طور پر ہٹایا گیا اور آج عوام امریکی غلامی کے خلاف اور سازشی طور پر تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹاے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر ملک عبدالرؤف،ملک زاہد،چوہدری اشفاق،اختر سندھو،چوہدری ضیااللہ،مخدوم بابر،ساجد بلوچ،دانش شاہ،چوہدری،جنید،ملک ارشاد،چوہدری خالد،جمشید،چوہدری عزیزالرحمن،ملک حقنواز،جاویدکھرل،چوہدری سلیم،رزاق سیال ودیگر شریک تھے