ایسے اقدامات کریں گے کہ قوم عمران خان کو بھول جائے، گیلانی

ایسے اقدامات کریں گے کہ قوم عمران خان کو بھول جائے، گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم اقتدار میں آئے ہیں اور ڈیڑھ سال رہیں گے اور ایسے اقدامات کریں گے کہ قوم عمران خان کو بھول جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار موسی پاک شہید  پر نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی پارٹی فوج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔اور ہم تمام اداروں کا تحفظ کریں گے۔ عمران خان کا بیانیہ ہے کہ جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ان کے بچوں کی شادی نہیں ہو گی حالانکہ یہ جب اقتدار میں تھے یہ خودمنتخب لوگوں کی عزت نہیں کرتے تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب مجھے نا اہل کیا گیا تب میں نے عہدہ اپنا چھوڑ دیا۔لیکن میں آج بھی جسٹس افتخار چوہدری سے ملتا ہوں اور کبھی ان سے یہ سوال نہیں کیا کہ مجھے نااہل کرنے میں ان پر کس کا اور کتنا پریشر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اب عدم اعتماد نہیں آئی پچھلے سال بھی وہ سینیٹ میں ہارے تھے اور پھر صدر کی ایڈوائس پر انہیں ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تھا، اور اب مجھے سینیٹر امریکہ نے نہیں بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے توشہ خانہ سے کچھ لے کر بیچا نہیں لیکن پھر بھی آج بھی بھگت رہا ہوں۔میرے خلاف نیب کا کیس بھی چل رہا ہے۔میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہ تھا۔ لیکن عمران حکومت نے نواز شریف، فریال تالپور، آصف زرداری کو جیل میں ڈالا۔مجھے حیرت ہوئی کہ عمران خان نے کہا میں نے نواز شریف کو توشہ خانہ سے تحفہ دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر وطن عزیز کیلئے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ اول -