سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از گرفتار ی ضمانت کیلئے درخواست جمع کرا دی 

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از گرفتار ی ضمانت کیلئے درخواست جمع کرا دی 
 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از گرفتار ی ضمانت کیلئے درخواست جمع کرا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جمع کر ادی ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخ رشید اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں موجود ہیں ،  ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست شیخ رشید کے وکیل نے کرائی جس پر سماعت کچھ دیر بعد جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے ۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پہلے ہی گرفتار ہیں اور اس وقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ،شیخ رشید کیخلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں 8مقدمات درج ہیں ۔

مزید :

قومی -