’’نوازشریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں عمران خان اس سے باخبر تھے ‘‘

’’نوازشریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں عمران خان اس سے باخبر تھے ‘‘
’’نوازشریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں عمران خان اس سے باخبر تھے ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیکس)سابق وزیر داخلہ شیخ  رشید نے کہا ہےکہ دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، ان کی حکومت کے دنوں میں نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں وہ اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اُس سے باخبر تھے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق راولپنڈی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارا ملبہ ادارے پر نہیں ڈالنا چاہیے، جو لوگ سارا ملبہ ادارے پر ڈال رہے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ ایسا مت کرو، فوج پاکستان کا بہت عظیم ادارہ ہے، ان کی بہت قربانیاں ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جوتے پالش کیے، جس کے بعد دو ووٹوں کی اکثریت سے حکومت لائی گئی، پہلے کہہ دیا تھا کہ مارچ میں ہماری حکومت کے لیے مشکلات ہیں کیونکہ نواز شریف سے جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں میں اور عمران خان باخبر تھے، یہ سامراجی پلان بنایا گیا،دو ووٹوں کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت لائی گئی، اگر کل سالک اور چیمہ الگ ہوجائیں تو اکثریت ختم ہوجائے،کل باپ یا ایم کیو ایم یا جی ڈی اے کے دو تین ممبر علیحدہ ہوجائیں تو یہ ختم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے 14 بارگالیاں دیں، شہبازشریف نے 14 بار بوٹ پالش کیے، شہبازشریف نے جوتے پالش کرکےگارنٹی دی ہے، ایک غلط طریقے سے سامراج اور بین الاقوامی طاقتوں نے جو پلان بنایا وہ الٹ ہوگیا۔