عمران خان ایک سچے عاشق رسول ﷺہیں،مغرب کو اپنے دلائل سے مطمئن کیا : عرفان افسر اعوان

عمران خان ایک سچے عاشق رسول ﷺہیں،مغرب کو اپنے دلائل سے مطمئن کیا : عرفان ...
 عمران خان ایک سچے عاشق رسول ﷺہیں،مغرب کو اپنے دلائل سے مطمئن کیا : عرفان افسر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر عرفان افسر اعوان نے دبئی میں پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ فاشسٹ جماعتوں کو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے خلاف مذہب کی بنیاد پہ گھٹیا الزام تراشی کر رہی ہیں عمران خان ایک سچے عاشق رسول ﷺہیں اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں اسلاموفوبیا پہ کام کیا اور مغرب کو اپنے دلائل سے مطمئن کیا اور اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلیے قرارداد پاس کروائی ، ریاست مدینہ کی طرز پہ پاکستان کو چلانے کی بات کی ، رحمتہ العالمین اتھارٹی بنائی تاکہ قوم کو نبی پاک ﷺ کی سنت پہ چلنے کیلۓ تیار کیا جا سکے-

 تقریب میں  جمشید فاضل ، خلیل اعوان ، اجمل سعید ، انوارلحق ڈوگر ، سجاد عباسی ، شکیل سرمد ، رانا شہر یار ، رانا نبیل ، عزیزاللہ عرف ملنگی ، شیخ عاطف راشد ، علی رضا ، سید عفان ، وقار احمد ، عادل خان ، وقاص مغل اور وقاص عباسی بھی موجود تھے. عرفان افسر اعوان نے کہا کہ "موجودہ امپورٹڈ حکومت جس کو عوام کی بالکل حمایت حاصل نہیں وہ جھوٹے الزامات لگا کر ملک میں مذہب کی بنیاد پہ افراتفری پھیلانا چاہ رہی ہے اور اپنی بےعزتی اور عوام کے احتجاج کو مسجد نبوی سے جوڑ کے مذوم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔  وہ شخص جو مدینہ میں آج تک جوتے پہن کے داخل نہیں ہوا، عشقِ رسول ﷺ جس کی زندگی کا شعار ہے،اسی عمران خان پر مدینہ کی حرمت کو پامال کرنے کا مقدمہ اس پاکستان میں بنا جسے وہ اسی مدینہ کی ریاست جیسا بنانا چاہتا تھا. پاکستان پر مسلط یہ طاغوتی طاقتیں ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہیں ہمیں ان کے خلاف اکٹھے ہونا ہے اور ملک کو 1947 کے بعد ایک دفعہ پھر حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کرنی ہے-  ہم پی ڈی ایم کے  مسجد نبویؐ کی توہین کرنے کے پروپیگنڈے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں"-