شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری 18مئی تک منظور، حکومت کو نوٹس جاری

شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری 18مئی تک منظور، حکومت کو نوٹس جاری
شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری 18مئی تک منظور، حکومت کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے حکومت کو 18مئی تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری قبول کرتے ہوئے حکومت کو 18مئی تک ان کی گرفتاری سے روک دیا ۔ عدالت نے توہین مذہب کے مقدمات کے اخراج کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز زبھی جاری کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ کیخلاف ملک کے مختلف 8شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس وقت 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔

مزید :

قومی -