جنوری 2021میں بلیک آؤٹ ، این ٹی ڈی سی کو 5کروڑ روپے جرمانہ

جنوری 2021میں بلیک آؤٹ ، این ٹی ڈی سی کو 5کروڑ روپے جرمانہ
جنوری 2021میں بلیک آؤٹ ، این ٹی ڈی سی کو 5کروڑ روپے جرمانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوری 2021کو ملک بھر میں بلیک آؤٹ پر نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے نیشنل ٹرانسمینش اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کو غفلت بڑتنے پر 5کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق9جنوری 2021کو ہونے والے بلیک آؤٹ پر بر وقت بجلی سپلائی بحال نہ ہونے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ کیا ہے ،نیپرا نے اعلامیہ بھی جار ی کر دیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ2021جنوری میں بلیک آؤٹ کے بعد این ٹی ڈی سی کو بجلی بحالی میں تقریباً20گھنٹے لگے تھے ، اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی،کمیٹی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرائی جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔

اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی کو شو کاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا ،سماعت کے دوران این ٹی ڈی سی کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، بلیک آؤٹ پر متعلقہ پاور پلانٹس پر بھی الگ سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -