سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، احتجاج شروع

سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، احتجاج شروع
سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، احتجاج شروع
سورس: Wikimedia Commons

  

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، ٹھٹھہ کے بعد بدین میں بھی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کھوسکی میں تھرکول روڈ پر دھرنا دے دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،نہروں میں جب تک پانی نہیں چھوڑا جائے گا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ادھر ٹھٹھہ میں زرعی پانی کی قلت پر وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ  صوبے  کو مجموعی طور پر پانی کی قلت کا سامنا ہے، جو پانی سسٹم میں موجود ہے اس کی منصفانہ تقسیم کی جائے،  مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کسان پاکستان -