نوجوان لڑکی کا اپنے لیے شریک حیات کے انتخاب کیلئے لڑکوں کا ایسا ٹیسٹ کہ کسی کویقین نہ آئے

نوجوان لڑکی کا اپنے لیے شریک حیات کے انتخاب کیلئے لڑکوں کا ایسا ٹیسٹ کہ کسی ...
نوجوان لڑکی کا اپنے لیے شریک حیات کے انتخاب کیلئے لڑکوں کا ایسا ٹیسٹ کہ کسی کویقین نہ آئے
سورس: Instagram/@candicekloss

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک حیات کے انتخاب میں لوگوں کی پسند و ناپسند کا پیمانہ مختلف ہوتا ہے۔ اب اس امریکی لڑکی ہی کو دیکھیے جو ذہانت کی بنیاد پر پارٹنرز کا انتخاب کرتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کینڈیس کلوس نامی نیویارک کی رہائشی اس ’اونلی فینز‘ ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ’ڈیٹ ‘ پر ہی لڑکے کو ’آئی کیو ٹیسٹ‘ کروانے کو کہتی ہے اور جس لڑکے کا آئی کیو اوسط سے کم آئے اسے فوری طور پر مسترد کر دیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینڈیس کلوس خود بھی بین الاقوامی ہائی آئی کیو سوسائٹی’مینسا انٹرنیشنل‘ کی رکن ہے۔ وہ لوگ اس سوسائٹی کے رکن ہوتے ہیں جو آئی کیو ٹیسٹ میں ذہین و فطین قرار پاتے ہیں۔ کینڈیس کا کہنا ہے کہ ”میں 17سال کی عمر میں مینسا انٹرنیشنل کی رکن بنی تھی اور تب سے میں آئی کیو ٹیسٹ کے بعد ہی کسی کے ساتھ رشتہ قائم کرتی ہوں۔ جو مرد آئی کیو ٹیسٹ پاس نہ کر پائے ، اس کے ساتھ میں کبھی بھی دوسری ملاقات نہیں کرتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -