ویٹرس کیساتھ گاہکوں کی بدتمیزی، جب ہوٹل مالک کو شکایت کی تو ایسا نتیجہ نکلا جس کی خود متاثرہ لڑکی کو بھی توقع نہ ہوگی

ویٹرس کیساتھ گاہکوں کی بدتمیزی، جب ہوٹل مالک کو شکایت کی تو ایسا نتیجہ نکلا ...
ویٹرس کیساتھ گاہکوں کی بدتمیزی، جب ہوٹل مالک کو شکایت کی تو ایسا نتیجہ نکلا جس کی خود متاثرہ لڑکی کو بھی توقع نہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک ویٹرس کے ساتھ گاہکوں کی بدتمیزی کے بعد ہوٹل مالک نے ان گاہکوں کی طرف سے ادا کیا گیا تمام بل اس ویٹرس کو دینے کا اعلان کر دیا۔ 
دی مرر کے مطابق لی سکیٹ نامی یہ شخص کارڈف میں کورا کے نام سے ریسٹورنٹ چلا رہا ہے جہاں گزشتہ دنوں کچھ کسٹمر آئے جنہوں نے ویٹرس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کی اور اسے ٹپ دینے سے بھی انکار کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ان گاہکوں کا بل 1ہزار پاﺅنڈ بنا تھا۔ 35سالہ لی سکیٹ کا کہنا ہے کہ ”ان گاہکوں نے بری سروس کی شکایت بھی کی تھی جس پر میں نے ارادہ کیا کہ ا ن کے بل میں سے 900پاﺅنڈ انہیں واپس کر دوں اور 100پاﺅنڈ ٹپ میں اپنی ویٹرس کو دے دوں، جو کہ وہ لوگ نہیں دے گئے تھے تاہم جب میری 22سالہ ویٹرس نے مجھے ان لوگوں کی بدتمیزی کے بارے میں تفصیل سے بتایا تومیں نے ارادہ بدل دیا اور اب میں بل کی تمام 1ہزار پاﺅنڈ کی رقم اپنی ویٹرس کو ادا کروں گا۔“

مزید :

برطانیہ -