امریکی گلوکارہ میڈونا نے بشپ آف روم کو عجیب و غریب پیغام بھیج دیا

امریکی گلوکارہ میڈونا نے بشپ آف روم کو عجیب و غریب پیغام بھیج دیا
امریکی گلوکارہ میڈونا نے بشپ آف روم کو عجیب و غریب پیغام بھیج دیا
سورس: Instagram/madonna

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکارہ میڈونا نے کیتھولک مسیحی فرقے سے نکالے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ذریعے ’بشپ آف روم‘ کو عجیب وغریب پیغام بھیج دیا۔ دی مرر کے مطابق 63سالہ میڈونا نے اپنے اس ٹوئٹر پیغام میں بشپ آف روم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میں قسم کھاتی ہوں کہ میں ایک اچھی کیتھولک ہوں ۔ میرے آخری اعتراف کو چند دہائیاں گزر چکی ہیں۔ کیا ہم کسی دن اہم معاملات پر گفتگو کے لیے مل سکتے ہیں؟ “
اپنی ٹویٹ میں میڈونا نے مزید لکھا کہ ”مجھے 3مرتبہ اس مسیحی فرقے سے نکالا جا چکا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔“میڈونا کی طرف سے کی گئی اس ٹویٹ پر ان کے مداح حیرت زدہ ہیں کہ آخر انہیں ایسی عجیب بات یوں کھلے عام کہنے کی کیا ضرورت آ پڑی۔ پوپ بینیڈکٹ کے ایماءپر بات کرتے ہوئے کارڈینل ارسیلیو ٹونینو نے کہا ہے کہ ”میڈونا اس ٹویٹ اور اپنے کچھ اقدامات کے ذریعے معاملات کو بہت آگے لے گئی ہے۔ ایک بار اس نے پوپ کے شہر میں کنسرٹ کے دوران خود کو صلیب پر چڑھا لیا تھا۔ میڈونا اس اقدام کے ذریعے محض شہرت چاہتی تھی تاہم اس کی یہ حرکت توہین مذہب کے زمرے میں آتی ہے۔“

مزید :

تفریح -