شوہر نے لاکھوں روپے چولہے میں چھپادیئے لیکن پھر بیگم کی ایسی حرکت کہ جان کر سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

شوہر نے لاکھوں روپے چولہے میں چھپادیئے لیکن پھر بیگم کی ایسی حرکت کہ جان کر ...
شوہر نے لاکھوں روپے چولہے میں چھپادیئے لیکن پھر بیگم کی ایسی حرکت کہ جان کر سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں
سورس: Rawpixel.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی چولہے کے اندر چھپائی گئی خطیر رقم جلا کر خاکستر کر ڈالی۔ گلف نیوز کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اس کریم نامی شخص نے 4لاکھ 20ہزار مصری پاﺅنڈز(تقریباً 42لاکھ 38ہزار روپے)کی رقم گیس والے چولہے کے اندر چھپا رکھی تھی ۔
کریم کی بیوی کو اس بات کا علم نہیں تھا، جس نے گزشتہ روز غلطی سے اس چولہے کو آگ لگا دی۔ چولہا جلانے پر جب نوٹوں کو آگ لگی تو ان کی بدبو سے پریشان ہو کر بیوی نے شوہرکو بلایاجو کچن میں آکر دیکھتے ہی سر تھام کر بیٹھ گیا۔ 
کریم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے یہ رقم کاروبار شروع کرنے کے لیے جمع کی تھی۔ یہ چولہا استعمال میں نہیں تھا چنانچہ اس نے یہ رقم اس میں رکھ دی تھی۔ جب تک انہوں نے نوٹ باہر نکالے، وہ کافی حد تک جل چکے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -