سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا لیکن پھر ایسا انکشاف کہ تمام خوشی غارت ہوگئی

سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا لیکن پھر ایسا ...
سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا لیکن پھر ایسا انکشاف کہ تمام خوشی غارت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا مگر اگلے ہی دن یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ اس کی یہ دولت محض ایک خواب تھی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی علاقے ڈربی شر کے رہائشی مائیکل کارپینٹر نے 1لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ایک روز جب وہ اٹھا تو یہ دیکھ کر اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا کہ اس کے اکاﺅنٹ میں 27لاکھ پاﺅنڈ کی رقم آ چکی تھی۔
ایک ہی رات میں اپنی سرمایہ کاری کی رقم میں 2200فیصد اضافہ دیکھ کر مائیکل ایک طرف بہت خوش بھی تھا اور دوسری طرف اسے شک بھی تھا کہ کہیں یہ کوئی دھوکا نہ ہو۔ اس نے اپنی فرم کو فون کیا اور صورتحال بتائی۔ اگلے روز تحقیقات کے بعد فرم کی طرف سے اسے بتایا گیا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کی رقم اب بھی ایک لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ ہی ہے۔ ایک رات میں اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -