پولیس کا کچے میں ڈ اکوﺅں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ، اب تک کیا کامیابی ملی ؟ جانیے

پولیس کا کچے میں ڈ اکوﺅں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ، اب تک کیا کامیابی ...
پولیس کا کچے میں ڈ اکوﺅں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ، اب تک کیا کامیابی ملی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کچے میں ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن 28 ویں روز بھی جاری ہے ، پولیس نے کچہ عمرانی میں موج علی گینگ کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 20 لاکھ ہیڈ منی کے مجرم اشتہاری موج علی گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،پولیس کی مزاحمت ، گینگ کی کمین گاہوں کا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے جبکہ خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیاہے ۔کمین گاہوں سے راکٹ لانچرز ، ایس ایم جی ، جی تھری گنز اور ایمونیشن برآمد کر لیے گئے ہیں ،چک عمرانی میں عطا ءاللہ پٹ گینگ کی خفیہ پناہ گاہیں تھیں ،راکٹ لگنے سے پولیس کی بکتر بند گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا،5ڈاکوﺅں نے سرنڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاہے ،عطاللہ پٹ کی پناہ گاہیں، کمین گاہوں کو مسمار کر کے نذر آتش کر دیا گیا ۔