پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد لیکن وہ خطہ جس کی جی ڈی پی گروتھ 58.9 فیصد رہے گی

پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد لیکن وہ خطہ جس کی جی ڈی پی گروتھ 58.9 فیصد رہے گی
پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد لیکن وہ خطہ جس کی جی ڈی پی گروتھ 58.9 فیصد رہے گی
سورس: IMF

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد رہے گی جب کہ چین کے خود مختار علاقے مکاؤ کی  جی ڈی پی گروتھ 58.9 فیصد ہوگی۔

آئی ایم ایف کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک گیانا کی شرح نمو رواں برس 37.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی معیشت 5.9، بنگلہ دیش کی 5.5  اور چین کی 5.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔متحدہ عرب امارات کی شرح نمو 2023 میں ساڑھے تین فیصد اور سعودی عرب کی 3.1 فیصد رہے گی۔ ترکی 2.7، ایران 2.0، امریکہ 1.6 جب کہ روس کی شرح نمو 0.7 فیصد رہے گی۔

یمن، جرمنی، برطانیہ، لتھوانیا، سویڈن، چلی، ایسٹونیا، سری لنکا اور یوکرین کی شرح نمو منفی رہے گی۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں سال یوکرین اور سری لنکا کی شرح نمو منفی تین فیصد رہے گی۔

مزید :

بزنس -