او آئی سی اسلامی ممالک کے اتحاد  اور آزادی کی علامت ہے،چین

  او آئی سی اسلامی ممالک کے اتحاد  اور آزادی کی علامت ہے،چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ نے گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس کے آغاز پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغا م میں کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کے اتحاد اور آزادی کی علامت ہے، اور اس نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ بین الاقوامی انصاف اور انصاف کے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔چین اور اسلامی ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جن کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، چین اسلامی ممالک کیساتھ روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کو وسعت دینے، عالمی ترقی کے اقدام، عالمی سلامتی کے اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے کیلئے تیار ہے۔

چین

مزید :

صفحہ اول -