ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر: مریم نواز

ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کا دورہ کیا، تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر لیڈیز کے لئے قائم کاؤنٹر کا دورہ کیااورلیڈی کاؤنٹر کے لیڈی سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے لیڈی سٹاف سے مصافحہ بھی کیااورسہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹرو بس اسٹیشن کے سٹاف سے گفتگوکرتے ہوئے مسافروں کی بھرپور خدمت کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو شاہدرہ میٹروبس اسٹیشن کی ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بعدازاں اچانک میٹرو بس پرسوار ہوگئیں اورقذافی سٹیڈیم تک سفر کیا اور صورتحال کا خود جائزہ لیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمدجاوید قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرو بس میں ایک ارب 36کروڑ سے زائدمسافر سفر کر چکے ہیں۔لاہورمیٹرو بس سروس سے روزانہ ایک لاکھ 76 ہزارسے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن پر روزانہ کے مسافروں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کی خستہ حالی اور مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر ری ماڈلنگ کی گئی۔شاہدر میٹروبس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے مخصوص ٹکٹ کاؤنٹرقائم کیا گیا ہے۔پیدل آنے والوں کیلئے سڑھیوں اور کوریڈور پر روف کنوپی نصب کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے میٹرو بس سروس اسٹیشن کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید بہتری کی ہدایت کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوسکتی ہے۔لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں۔

مریم نواز

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمنیزیم میں پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اورلاہورکالج فاروویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔جیتنے والی321 ٹیموں کو کیش پرائز چیک بھی دیئے گئے۔اتھلیٹکس اورباسکٹ بال کے مقابلے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹیموں کے جیتے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اظہار مسرت کیا۔پنجاب یونیورسٹی ٹیم تیر اندازی،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کی فاتح رہی جبکہ سپیئریر یونیورسٹی لاہور کی ٹیم کو ہاکی کا فائنل جیتنے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مبارکباددی۔وزیر اعلیٰ پنک گیمز میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تقریب میں آمد پرپلیئرز نے خیر مقدمی نعرے لگا کر استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلاکر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کھلاڑیوں کے پاس پہنچ کر گھل مل گئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھی بچی کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ بیٹھا لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی بنوائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھی پلیئرکو ہاتھ پکڑ اپنے ساتھ بیٹھا لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے پھول پیش کرنیو الی کمسن پلیئر کو سٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا۔ننھی بچی خوشی سے آنسو ؤں پر قابو نہ رکھ سکی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز 2024کے مقابلوں کی ویڈیو جھلکیاں دیکھیں۔ سپورٹس منسٹر فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ٹورنامنٹ کی ونر پلیئر امتل الرحمان نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سپورٹس کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں پلیئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی لو یو، مجھے آپ پر فخر ہے۔آپ کو کھیلتے دیکھا،نہایت پروفیشنل وے میں کھیل رہے تھے-کھلاڑیوں سے مجھے اتنا پیار ملا جتنا اتنا سوچ نہیں سکتی - میں وزیراعلیٰ بنی ہی آپ لوگو ں کے لیے ہوں - آپکا ٹیلنٹ دیکھ کر خوش ہوں،مجھے یقین ہے کہ یہ سب بیٹیاں دنیا پر راج کریں گی - وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایک بچی نے مجھے پھول دیا، پوچھا یاد تھا پھول دینا، جواب دیا کہ بس میرے پاس پھول کے پیسے تھے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری بیٹیوں میں آپکے ساتھ کھڑی ہوں -کہتے ہیں کہ اگر خانہ پوری کرنی سپورٹس منسٹری اسے دے دو ہم نوجوان اور قابل وزیر کھیل لگایا-مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن (Park Kijun)نے ملاقات کی جس میں ددوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی اشتراک کار پر اتفاق اوردوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ الیکٹرانکس، آٹوموبیل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔ جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبیل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید زراعت، پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔جنوبی کورین سفیر نے وزیر اعلی مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ مریم نواز شریف نے تاندلیانوالا میں مبینہ طور زہریلی چیز کھانے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے افسوسنا ک واقعے کانوٹس لیا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے زمہ دار کا تعین کر کے کاروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید :

صفحہ اول -