وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پْراسرار طور پر کار ٹکرا گئی،ڈارئیورہلاک، الرٹ جاری

وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پْراسرار طور پر کار ٹکرا گئی،ڈارئیورہلاک، الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر ”وائٹ ہاؤس“ کے داخلی دروازے سے ایک تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔سیکیورٹی ایجنسیز نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے تفتیش کا آغاز کردیا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود گاڑی دروازے تک کیسے پہنچی۔گاڑی میں ڈرائیور کی لاش موجود تھی جس کی تاحال شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وائٹ ہاؤس دروازے سے گاڑی ٹکرانے کا 4 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم تفتیشی عمل ابھی جاری ہے۔

وائٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ اول -