ن لیگ کے سویلین بالادستی اور مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر علیحدگی اختیا رکی، محمد زبیر 

   ن لیگ کے سویلین بالادستی اور مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر علیحدگی اختیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی طرف سے ووٹ کو عزت دو، سویلین بالادستی اور مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیحدگی اختیا رکی، پاکستان ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جائے گا جو 24واں آئی ایم ایف پروگرام اور ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا،سیاسی جماعت ہوتے ہوئے آپ کے پاس اپنا وزیر خزانہ ہی نہیں تو آپ کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بہت چھوٹی مارکیٹ ہے، دو سے تین درجن لوگ اس مارکیٹ کی سمت اِدھر سے ادھر کردیتے ہیں، سعودی عرب کے عوام اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں یہ آپ کو اپنے دوست کی مدد کر رہے ہیں وہ خود اپنی مدد کیلئے کیا کررہا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ باہر سے وزیر خزانہ لے کر آئی، اب ن لیگ نے بھی پہلی مرتبہ یہی کیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے، ایک شہباز شریف صاحب کا اور ایک نواز شریف صاحب کا، الیکشن میں کچھ لوگ مفاہمتی بیانیے کے ساتھ تھے اور کچھ مزاحمتی بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے، شہباز شریف کبھی بھی مزاحمتی سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے۔

محمد زبیر 

مزید :

صفحہ اول -