پرائیویٹ حج سکیم2024ء  کی بکنگ میں تیزی

پرائیویٹ حج سکیم2024ء  کی بکنگ میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم2024ء کی بکنگ میں تیزی، حج آرگنائزر کی سنی گئی الیکشن اور رمضان المبارک کے بعد سے رُکا ہوا حاجی نکل آیا۔ سب ایجنٹس کو بھی مایوسی، حاجی وزارت کے رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر سے رابطہ کرنے کی میڈیا مہم کی وجہ سے وزارت کے رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر سے رابطہ کر رہا ہے۔ ہوپ کی تصدیق۔ حج2024ء کے لئے عمر کی کوئی شرط نہیں،خواتین بغیر محرم کے حج درخواست دے سکتی ہیں بیرون ممالک میں رہنے والے حاجی سپانسر شپ میں ڈالر سکیم میں درخواست دے کر اپنے اپنے ممالک سے جدہ اور مدینہ آ سکتے ہیں۔