سردار سلیم حیدر کی گورنر پنجاب نامزد گی خوش آئند ہے،حسن اشرف بھٹی

 سردار سلیم حیدر کی گورنر پنجاب نامزد گی خوش آئند ہے،حسن اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما حسن اشرف بھٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کے سنیئر جیالے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مذکورہ عہدے پر نہایت موزوں ترین شخصیت کو نامزد کیا ہے پارٹی چیرمین کے اس فیصلے کے نتیجے میں کارکنوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ جیالا گورنر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے وقت پار ٹی کارکنوں کو نہ صرف ساتھ رکھیں گے بلکہ ان کو ساتھ بھی لیکر چلیں گے۔

 اب ایک مرتبہ پھر گورنر ہاؤس میں بھی بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نعروں کی گونج سنائی دے گی۔