پٹرولیم پر وصول ہونے والی لیوی میں کمی کی جائے،انجمن تاجران

پٹرولیم پر وصول ہونے والی لیوی میں کمی کی جائے،انجمن تاجران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یواین پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم پر وصول کی جانے والی لیوی میں بھی کمی کی جائے، پالیسی ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی سرمایہ کار ی منجمد ہو گئی اس لئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح کوبھی کم کرے۔

 تا کہ عوام حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔حکومت کو ہر وہ اقدام اٹھانا چاہیے جس سے معیشت کا پہیہ چلے، پالیسی ریٹ میں بھی مزید کمی لائی جائے تاکہ مارکیٹ میں سرمایہ میسر آ سکے، موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کی بجائے ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کر ے اور نئے ٹیکس گزاروں کو نیٹ میں لانے کی پالیسی لائے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل اور رابطوں کے لئے گریڈ 18اور اس سے اوپر کے افسران کو بطور فوکل پرسنز تعینات کیا جائے۔

مزید :

کامرس -