وارداتوں کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ملتان روڈ بند،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

  وارداتوں کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ملتان روڈ بند،ملزمان کی گرفتاری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) ضلع قصور میں دومختلف مقامات میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیاجبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلیں وغیرہ چھین لی، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر مین ملتان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کرکے احتجاج کیاگیا، مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جن کا مطالبہ تھا کہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کا رہائشی 40سالہ پرویز ولد خوشی محمد رکشہ پر پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھاراموڑ کے نزدیک جارہاتھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر نقدی وغیرہ چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے پرویز کو جاں بحق کردیا۔ پولیس تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ اڈانتھے خالصہ میں رانا سجاد کے کریانہ سٹور پر آنے والے ڈاکوؤں نے اُسے یرغمال بناکر 40ہزار روپے نقدی چھین لی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے رانا سجاد کو ہلاک اور اُس کے چھوٹے بھائی رانا عابد کو شدید زخمی کردیا، کوٹ جان محمد سرائے مغل کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے کچاپکا چک 43کے رہائشی علی رضا سے 65ہزار500روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے۔ کھڈیاں چک 41سرائے مغل کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے جاگوکی گھمن کے رہائشی شیرمحمدسے 50ہزار روپے نقدی چھین لی۔ کوٹ جٹاں والا سرائے مغل کے قریب سے ڈاکوؤں نے کھڈیاں چک 41کے رہائشی شاہد پرویز اور اُس کے ساتھی عبدالرحمن سے 52ہزار800روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔  ڈ اسٹیشن کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی لوڈر رکشہ سوار عبدالرحمن اور اُس کے بھائی سے 48ہزار200روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لیے۔ بڑی نہر بھمبہ کوٹ رادھاکشن کے قریب سے ڈاکوؤں نے حویلی بلاقہ بھمبہ کے رہائشی شاہد نذیر سے 47ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ چک نمبر55کوٹ رادھاکشن کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے بگھیاڑ مار کے رہائشی محمدفیصل سے 18ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور ایک طلائی انگوٹھی چھین لی۔ پٹرول پمپ بگھیاڑ مار کوٹ رادھاکشن کے قریب سے ڈاکوؤں نے اپنی فیملی کے ساتھ جانے والے راول جھنگڑ کے رہائشی محبوب علی میو سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں چھین لیں۔ آدھن نہر صدر پتوکی کے قریب سے ڈاکوؤں نے ہرچوکی چونیاں کے رہائشی انتظار علی سے 50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ بھمبہ کلاں سے نامعلوم چور عامر علی کی 2لاکھ روپے مالیت کی توڑی وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ دوانی مرلہ کوٹ رادھاکشن سے مدثر ولد شریف انصاری اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طورپر نسرین دختر کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ واں کھارا چھانگامانگا سے نامعلوم چور محمدنواز کی حویلی سے 2لاکھ روپے مالیت کے بکرے اور بکریاں چوری کرکے لے گئے۔

 ضلع کچہری قصور سے نامعلوم چور محلہ سلیم شہید کوٹ رادھاکشن کے رہائشی مہراحسان علی ولد محمدیوسف کی کارنمبری LEC-2205 چوری کرکے لے گئے۔ کوٹ محراب خاں کوٹ رادھاکشن سے نامعلوم چور محمدرمضان کی موٹرسائیکل، کاشف چوک پتوکی سے نامعلوم چور محمدخالد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزید :

کامرس -