فلم انڈسٹری مشکل دور سے گز رہی ہے، اداکارہ ریما خان

فلم انڈسٹری مشکل دور سے گز رہی ہے، اداکارہ ریما خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ریما خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مستقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چا ہیں۔ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو میں نے کبھی دل پر نہیں لیا،رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے نام کو مزید سنواروں،آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے جو آپ کو عام سے خاص بناتا ہے۔

 اس کا آپ پر حق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے میری سوچ مثبت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتی ہے  پاکستان انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چاہیں۔

مزید :

کلچر -