ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، گاڑی، موٹر سائیکلوں سے محروم 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، گاڑی، موٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی زیورات موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لی گئیں تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ عامر روڈ پر موٹرسائیکل سوار طاہر اور اسکی فیملی سے 5 لاکھ زیورات اور دیگر اشیاء، ہربنس پورہ میں ندیم کی فیملی سے 5لاکھ نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، ٹاؤن شپ میں حسن رضا کی فیملی سے تین لاکھ نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، شاہدرہ میں گلزار کی فیملی سے دو لاکھ نقدی زیورات اور دیگر اشیاء، بادامی باغ میں جمیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں گلفام سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں عرفان سے 60ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں اظہر جاوید سے40 ہزار اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں مختار سے20 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں عاشق سے 10ہزار نقدی موبائل فون اور دیگر اشیا چھین لی گئیں گلبرگ سے گاڑی جبکہ ڈیفنس،وحدت کالونی،ستوکتلہ اور جنوبی چھاؤنی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -