ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردیئے 

 ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کردیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران نے 17 ایس ایچ او تین چوکی انچارج کے تقررو تبادلے کر دئیے تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر اشفاق خان اقبال ٹاؤن سے ایس ایچ او کاہنہ، انسپکٹر محمد علی لائن سے ایس ایچ او اقبال  ٹاؤن، سب انسپکٹر فہیم امداد ایس ایچ او گلبرگ سے ایس ایچ او نشتر کا لو نی، سب انسپکٹر سلمان اکبر ہربنس پورہ سے ایس ایچ او گلبرگ،انسپکٹر ہیڈ کواٹر سٹی سے انسپکٹر رانا مظہر ایس ایچ او شادباغ،سب انسپکٹر شہریار کی چوکی انچارج بیگم کورٹ سے ایس ایچ او داتا دربار،ایس ایچ او ویمن ریسورس حاجن اسیہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ، ایس ایچ او سول لائن نسیم خان ایس ایچ او مغل پورہ،انسپکٹر ذوالقرنین سی پی او آفس سے ایس ایچ او ریس کورس،علی حسنین جنرل ڈیوٹی نیو انارکلی سے چوکی انچارج جوزف کالونی،ٹی ایس آئی عدنان رضا چوکی انچارج کرول گھاٹی گجر پو رہ تعینا ت کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دیئے  ڈی آئی جی آپریشنزنے چار ایس ایچ اوز کو کلوز ٹو لائن بھی کیا ایس ایچ او مغل پورہ انسپکٹر رضا عباس،انسپکٹر عمران قمر پڈانہ ایس ایچ او تھانہ نشتر  کا لو نی انسپکٹر طاہر بشیر ایس ایچ او لوہاری گیٹ سے کلوز ٹو لائن،انسپکٹر ملک زین ایس ایچ او داتا دربار سے کلوز ٹو لائن اور سب انسپکٹر جو زف کا لو نی سید تحسین گیلا نی کو بھی پو لیس لا ئن قلعہ گھر سنگھ کلو ز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -