ایمرجنسی سروسز کی 24 گھنٹوں میں 1194 حادثات پر فوری کارروائی 

  ایمرجنسی سروسز کی 24 گھنٹوں میں 1194 حادثات پر فوری کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1194ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 600افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔724معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے  مطابق ان ٹریفک حادثات میں 699ڈرائیوز، 38 کم عمرڈرائیور، 496مسافراور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں۔

جس میں صوبائی درالحکومت246متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان82حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد 76حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1336متاثرین میں 1083مرد اور253خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 259افراد کی اوسط عمر18سال سے کم697افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ380زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1109موٹرسائیکلز،70آٹورکشے،107کاریں،25وین08  مسافر بسیں،22ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -