آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن  او سی یو ماڈل ٹاؤن  نے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز احمد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی گئی  ملزم لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتاتھاملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

ایس پی (OCU) ایس پی آفتاب احمد پھلروان نے کہا کہ منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے تاکہ اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیاجائے ملزم کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی آئی جی (OCU) عمران کشور کی طرف سے کامیاب کارروائی پر ڈی ایس پی سید حسین حیدر اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلا ن کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -