انویسٹی گیشن پولیس وحدت کالونی نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا

انویسٹی گیشن پولیس وحدت کالونی نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے لیے پرعزم۔انچارج انویسٹی گیشن پولیس وحدت کالونی محمد ارسلان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے نصیب اللہ خان کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔نصیب اللہ والدین سے ناراض ہو کر بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا۔  بچے کے والدین اسے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا۔

بچے کو تلاش کرنے پر والدین نے وحدت کالونی انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ اداکیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

مزید :

علاقائی -