خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور نے کارروائی کرکے خاتون کے قتل میں ملوث آشنا کوگرفتار کر لیا گیا باٹا پور انویسٹی گیشن پولیس نے 33سالہ اللہ معافی عرف فائزہ کے اندھے قتل میں ملوث ملزم ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھاملزم ارسلان کے اللہ معافی کے ساتھ تعلقات تھے، تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور صداقت علی نے کہا کہ ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ملزم ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گاشہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -