پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم، قومی ٹیم کے ہم پلہ!

   پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم، قومی ٹیم کے ہم پلہ!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان میں ویمن کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہر کھیل میں خواتین اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر آگے بڑھ رہی ہیں اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے کوششیں کرتی نظر آتی ہیں اسی طرح پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے پوری دنیا میں متعدد مرتبہ عمدہ کھیل سے پاکستان کا نام روشن کرچکی ہیں لیکن حال ہی میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی پاکستان میں ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے باوجود پاکستان کی ٹیم مہمان ٹیم سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ہارگئی ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکی کراچی میں کھیلی جانے والی سیریز کے لئے قومی ویمن ٹیم نے بھرپور تیاری کی تھی لیکن ویسٹ انڈین ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں کے شکست دیکر سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں چار ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹر منیبہ علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار رنز مکمل کرلئے،بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کیریئر کے 63ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے،منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں اس طرح قومی ٹیم کی اہم کھلاڑی سدرہ امین نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور ہر میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتی ہوں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں ٹیم عمدہ کھیل تو پیش نہیں کرسکی لیکن ہمیں سیکھنے کا بہت موقع ملا ہے جس کا ہمیں دورہ انگلینڈ میں بہت فائدہ حاصل ہوگا ویمن کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دورہ انگلینڈ بہت اہمیت کا حامل ہے پوری ٹیم جانتی ہے کہ اس سیریز میں کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہوگی ندا ڈار کی قیادت میں ٹیم کی تمام کھلاڑی متحد ہیں اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو احسن انداز سے پوری کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گی پاکستان ویمن ٹیم کا اب اگلا ہدف دورہ انگلینڈ ہے جس کے لئے سکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے پاکستان ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے شکست بھلا کر ہم اب اپنی تمام توجہ انگلینڈ سے سیریز پر مرکوز کی ہوئی ہے اور یہ سیریز ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے امید ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو پوری کرتی ہوئی کھیل پیش کرے گی اور انگلینڈ کو اس کی سر زمین پر شکست دیں گے مزید کہا کہ بطو ر کپتا ن مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی گئیں ہیں ا ن پر پورا اترنا میرامشن ہے ہمیشہ پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرتی ہوں۔

٭٭٭

ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

مزید :

ایڈیشن 1 -