سپورٹس راءونڈ اپ

  سپورٹس راءونڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملائیشیا کا کامن ویلتھ گیمز کی میز بانی سے انکار

ملائیشیا نے 2026 ء کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی سے انکار کر دیا۔ ملائیشیا نے 2026ء کے کامن ویلتھ گیمز کی میز بانی سے انکار کا فیصلہ گیمز کی لاگت کے غیر یقینی ہونے اور ناکافی فنڈ ز کی وجہ سے کیا۔ حکومت کا فیصلہ گیمز کی منتظمین کیلیے بڑا دھچکا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی ریاست وکٹور یہ بھی میز بانی سے معذرت کر چکی۔ اس کا سبب بھی بڑا دھچکا سے ریاست میزبانی سے کا اخراجات بیان کیے گئے تھے۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن 100 ملین پاؤنڈز سپورٹنگ فنڈز پیش کر رہا ہے مگر آفیشلز کا کہنا ہے کہ پیش کردہ رقم گیمز کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے ناکافی ہے۔

 رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ 

کرے گی: وزیر کھیل پنجاب

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ایونٹس اور میچز میں رضوان کو پنجاب حکومت سپورٹ کرے گی۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے رضوان کو کامیابی پر 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان علی نے کہا کہ میں نے پہلے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کیا، کیمپ کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، یہاں سہولتیں کم ہیں۔رضوان علی کا کہنا ہے کہ یو ایف سی کی فائٹ کے لیے تیاری کر رہا ہوں، چیمپئن بن کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -