راولپنڈی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

راولپنڈی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        راولپنڈی /راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔میڈیا مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ان دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، دستی بم، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا  بتایاگیا کہ دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی 

مزید :

صفحہ آخر -