ملک کو معاشی طورپر مستحکم بنانے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری: احسن اقبال 

ملک کو معاشی طورپر مستحکم بنانے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری: احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        نارووال(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ نگران دور میں گندم کی خریداری میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کرمسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اور پالیسیوں کا تسلسل بھی ہوتو سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکے، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میں امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے اس سفر میں ہم ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -