چمن میں دھرنے پر دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ

چمن میں دھرنے پر دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہیں، حافظ حمد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ نے چمن میں دھرنے پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ چمن کے ساتھ جاری پرامن دھرنے کو تشدد کی راہ پر ڈالنے کی کوشش جب ناکام ہوئی تو اندھا دھند فائرنگ کے ذریعے مظاہرین کو شہید وزخمی کیا گیا،دھرنے کو پرامن انداز میں چلانے پر لغڑی اتحاد، تاجروں اور قبائلی مشران وعلماء کرام کا کردار قابل تحسین رہا ہے، چمن پرلت کے مطالبات کو تسلیم نہ کرکے ریاست نے ماں کا کردار ادا نہیں کیا،جمعیت علماء اسلام پاکستان اس سلسلے میں روز اول سے چمن کے غریب عوام تاجروں اور لغڑی اتحاد کے پشت پر کھڑی ہے،تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

 حافظ حمد اللہ

مزید :

صفحہ آخر -