اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل 

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر وچیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کے مطابق ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن کے لیے 8 کاؤنٹر الاٹ کر دئیے گئے ہیں، جہاں سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 9 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے، جن میں پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو، ایئر سیال، سرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں، تمام 71 پروازیں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مدینہ اور جدہ کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ایئرپورٹ منیجر و چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کے مطابق مجموعی طور پر 21 ہزار عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی ہوگی۔

روڈ ٹو مکہ

مزید :

صفحہ آخر -