گجرات،تھانے میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،ذمہ دار 2اہلکار معطل

گجرات،تھانے میں خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ،ذمہ دار 2اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کے احتجاج کا معاملہ۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے واقعہ پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں دو اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دے دیا جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ڈی پی او سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ انکوائری شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے افسران کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں، جبکہ قانون ہاتھ میں لینے والے خواجہ سراؤں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -