بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ 

 بلوچستان حکومت کا کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشین(این این آئی) صوبائی وزیرخوراک نور محمد دمڑ نے کہا ہے صوبائی حکومت نے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبائی وزارت خزانہ کو اس مد میں 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،گندم کے معیار اور نگرانی میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی، غیرحاضر ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں محکمہ خوراک کے زیر انتظام پی آر سینٹر کے دورے کے موقع پر پشین کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری خوراک اصغر خان حریفال اور سابق صوبائی وزیر سکندرعمرانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دومڑ نے صحافیوں کو بتایا کہ عوام کو معیاری اور سستاگندم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے 6 مئی سے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -