جعلی ادویات میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائیگا،وزیر زراعت

 جعلی ادویات میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائیگا،وزیر زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں وزیر زراعت نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کا استحصال کرنے والی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ایسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، محکمہ زراعت صوبہ بھر میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ 

 جعلی ادویات

مزید :

صفحہ آخر -